اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سکیورٹی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک اب بھی مصروف عمل ہیں۔ایک صحافی نے کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے بارے میں سوال کیا جس پر پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔میجر جنرل پیٹ رائیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں امریکا سے کس قسم کا تعاون چاہتا ہے۔ اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پینٹاگون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تعاون جاری رہے گا۔
174