ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا میں آچکی ہیں، یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ بچن خاندان کے ساتھ اداکارہ کے تعلقات خراب ہو رہے ہیں.
حال ہی میں ، ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا نے بچن کا گھر چھوڑ دیا ہے
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے انہی افواہوں کی تردید کے لیے امبانی اسکول کی سالانہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی.
ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے ایک کار میں گئیں، جب کہ ان کے شوہر ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن اور بھتیجے اگستیہ نندا کے ساتھ تھے.
ایشوریا اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے تھوڑی جلدی پہنچی تھی اس لیے وہ اپنے شوہر اور سسر کے اس تقریب میں شامل ہونے کا انتظار کرنے لگی.
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایشوریہ رائے کو اسکول کے باہر اپنے سسر امیتابھ بچن کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے اور پھر اپنے نند کے بیٹے آگستیہ سے پیار سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ خان اور بھتیجے اگستیانند کی پہلی فلم ‘دی آرچیز کے پریمیئر میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی. ابھیشیک بچن لیجنڈری ہندوستانی اداکار امیتابھ بچن اور تجربہ کار اداکارہ جیا بچن کے بیٹے ہیں.