109
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن اپنی ہٹ سیریز سنگھم کے سیکوئل ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران فائٹ سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
گھونسہ لگنے سے اداکار کی آنکھ زخمی ہوگئی جس پر فلم کے سیٹ پر فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ اجے دیوگن کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اجے دیوگن سنگھم اگین میں پولیس انسپکٹر کا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔