211
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور سابق خاتون اول آج نیب میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ آج احتساب عدالت اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی
پیشی سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوٹھا نے رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو 16 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونا ہے۔
نیب راولپنڈی نے کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا
اطلاعات کے مطابق دونوں عدالتوں میں ہونے کے بعد وہ القادر ٹرسٹ تحقیقاتی کیس میں نیب آفس میں پیش ہوں گی جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ سابق خاتون اول بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔