اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرنے کا اختیار ، جسمانی ریمانڈ کی مدت 30 دن ،نیب ترمیمی آرڈیننس منظور
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے سخت سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس: ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو نیب نے کم و بیش 11 اہم سوالات اور دستاویزات لانے کو کہا ہے جس میں القادر یونیورسٹی کی اراضی کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکونز کی جانب سے تحائف کی تفصیلات سے متعلق سوالات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول گزشتہ نوٹس پر نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔