البرٹا: عدالت نے Bill 26 پر عارضی پابندی عائد کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) البرٹا کی عدالت نے Bill 26 میں نابالغ افراد کے لیے صنفی توثیق (gender affirming) طبی دیکھ بھال پر عائد پابندی کو عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس ایلیسن کنٹز نے کہا کہ یہ قانون جوان مریضوں پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، لہذا اس پر مزید غور کے لیے اسے مؤخر کیا گیا ہے ۔

Bill 26 میں 16 سال سے کم عمر کے ٹرانس نوجوانوں کو Puberty blockers، ہارمون تھراپی، اور جنسی تبدیلی کی سرجری فراہم کرنے پر پابندی ہے ۔
Egale Canada، Skipping Stone اور پانچ البرٹا فیملیز نے عدالت میں کہا کہ یہ بل آئینی حقوق (Section 7، 12، 15) کی خلاف ورزی کرتا ہے
جسٹس کنٹز نے تحریری فیصلے میں کہا:یہ قانون، خاص طور پر جب مخصوص گروہوں کے لیے نافذ کیا جائے، ممکنہ طور پر انھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس لیے اس پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، تاکہ عدالت سے آئینی جائزہ لیے بغیر اس کا اطلاق نہ ہو سکے۔
جسٹس ایلیسن کنٹز نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اس قانون سے “نوجوانوں کو ناقابل تلافی نقصان” پہنچنے کا خدشہ ہے اور اسے عدالت میں آئینی دلائل کے مکمل جائزے تک نافذ نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ یہ قانون سنگین آئینی مسائل پیدا کرتا ہے ۔اس قانونی اقدام کو Egale Canada، Skipping Stone Foundation اور پانچ متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے دلائل دیے کہ یہ بل نابالغ ٹرانس افراد کے بنیادی حقوق، جیسے کہ ذاتی تحفظ، امتیازی سلوک سے آزادی اور مساوات، کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی پابندی نوجوانوں پر منفی معاشرتی تعصب کو بڑھا سکتی ہے، اور یہ کہ اس سے وہ نوجوان اپنے جنسی شناخت سے مطابقت والے جسمانی تبدیلیوں میں بھی وہ عدم حمایت محسوس کریں گے جن کی انہیں ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com