اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)البرٹا کی حکومت نے نیا صوبائی پولیس ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے پہلے چیف کے طور پر سیٹ پرہار کو مقرر کر دیا ہے۔ یہ ادارہ پہلے Independent Agency Police Service (IAPS) کے نام سے جانا جائے گا، جو بعد میں Alberta Sheriffs Police Service بن جائے گا ۔
البرٹا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی پولیس سروس کو Alberta Sheriffs Police Service کا نام دیا جائے گا اور اس کا ہیڈ کوارٹر کلگری میں تعمیر کیا جائے گا، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فورس کب مکمل فعال ہوگی۔RCMP اب بھی البرٹا میں سرکاری پولیس سروس کے طور پر برقرار رہے گی۔تاہم حکومت کو RCMP کی بڑھتی لاگت اور دیہی علاقوں میں Response Times کی تاخیر پر تشویش ہے، جس کے باعث انہوں نے متبادل فورس کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
“Alberta Sheriffs Police Service کا مقصد RCMP یا کسی بھی دوسری پولیس فورس کو ختم کرنا نہیں، یہ موجودہ قانون نافذ کرنے والی شاخوں کے ساتھ مل کر وہ gaps پوش کرے گی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گی۔”