البرٹا حکومت بچوں اور نوجوانوں کیلئے پالیسیاں متعارف کرائے گی

حکومت متعدد وزارتوں میں ایسی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے جو ممکنہ طور پر زندگی کو بدلنے والے اور اکثر ناقابل واپسی بالغ فیصلےکرنے سے پہلے بچوں اور نوجوانوں کی چوائسزکو محفوظ رکھ سکیں جن میں خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں میں محفوظ اور بامعنی طور پر حصہ لینےکا موقع فراہم کرتے ہوئے ان کی حیاتیاتی جنس میں تبدیلی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت البرٹا کی ٹرانسجینڈرکمیونٹی کیلئے صحت کی خدمات تک رسائی اور ٹرانسجینڈرکے طور پر شناخت کروائے جانے والے بچوں اور ان کے خاندانوں کیلئے سوشل امدادکو بہتر بنائےگی۔
ٹرانسجینڈر بالغوں کیلئے مدد
ٹرانس جینڈر البرٹنز کیلئے صحت کی نگہداشت میں امداد انتہائی اہم ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت طبّی پیشہ ور افراد کو البرٹا لانےکیلئےکام کر رہی ہے جو قبلاز اور بعد از آپریشن ٹرانسجینڈر کی نگہداشت میں مہارت رکھتے ہوں۔ صوبے میں اس مہارت کا ہونا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عمل تغیر والے البرٹنزکو البرٹا میں مقیم طبّی ماہر تک بہتری والی رسائی حاصل ہے تاکہ کیوبیک کا سفر جو اس وقت کیا جاتا ہے، اس کے بغیر ان کی منفرد اور پیچیدہ طبّی ضروریات میں معاونت کی جاسکے۔
اس کے علاوہ، البرٹا ہیلتھ طبّی پیشہ ور افراد کی ایک نجی رجسٹری تیار کرے گی جو اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تاکہ ٹرانسجینڈر البرٹنزکیلئے ضروری طبّی علاج اور نگہداشت تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
بچوں اور نوجوانوں پر مبنی پالیسیاں
آنے والے مہینوں میں، البرٹا کی حکومت ٹرانسجینڈر کے طور پر شناخت کروائے جانے والے بچوں سے تعلق رکھنے والی صحت کیمندرجہ ذیل پالیسیوںکا نفاذ کرے گی۔
•17 سال اور اس سےکم عمر کے نابالغوں کیلئےدوبارہ صنفی تفویض کی تمام سرجریاں ممنوع ہوں گی۔
•جنس کی دوبارہ تفویض یا تصدیق کے مقصدکیلئے بلوغت بلاکرز اور ہارمون تھراپیز کے استعمال کی اجازت 15 سال اور اس سےکم عمر کے بچوں کیلئے نہیں ہوں گی،ماسوائے ان کے جنہوں نے پہلے ہی سے علاج شروع کر دیاہو۔
•بالغ نوجوان، جن کی عمریں16 اور17 سال ہیں، صرف والدین، معالج اور ماہر نفسیات کی منظوری کے ساتھ ہی جنس کی دوبارہ تفویض اور تصدیق کے مقاصدکیلئے بلوغت بلاکرز اور ہارمون تھراپیز شروع کروانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
، مندرجہ ذیل اصلاحات نافذ کی جائیں گی
•جب بھی کوئی استاد صنفی شناخت، جنسی رحجان یا انسانی جنسیت پر مشتمل موضوع پر باضابطہ ہدایات فراہم کرتا ہے تو والدین کو لازمی طور پر مطلع کیا جانا چاہئے اور انہیں ہر صورت میں ان کا انتخاب کرنا چاہئے۔
•البرٹا کے کلاس رومز میں دستیاب صنفی شناخت، جنسی رجحان یا انسانی جنسیت سے متعلقہ تمام فریق ثالث کے وسائل کے مواد یاپریزینٹیشنز کو وزارتِ تعلیم سے پہلے سے منظور شدہ ہونا چاہئے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ وہ عمر کے لحاظ سے موزوں ہیں۔
•والدین کو اپنے 15 سال اور اس سےکم عمر کے بچےکے نام یا ضمیرکو اسکول کے اساتذہ، انتظامیہ اور دیگر تعلیمی عملےکے استعمال کیلئے تبدیل کرنےکیلئے لازمی طور پر رضامندی دینی چاہئے۔
•والدین کو ان کے16یا17 سال کی عمر کے بچے کے نام یا ضمیر کو تبدیل کرنے کیلئے لازمی طور پر مطلع کیا جانا چاہئے جو اسکول کے اساتذہ، انتظامیہ اور دیگر
تعلیمی عملہ استعمال کرے۔
البرٹا کی حکومت ٹرانسجینڈرکے طور پر شناخت کروانے والے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو اکثر مشکل اور پیچیدہ مسائل اور بات چیت کے ذریعےکام کرنے میں مددکیلئے ایک مشاورتی پائلٹ پراجیکٹ بھی تشکیل دے رہی ہے۔
خواتین، لڑکیاں اور ٹرانسجینڈر ایتھلیٹس
آخر میں،چونکہ یہ خواتین، لڑکیوں اور ٹرانسجینڈر خواتین ایتھلیٹس سے تعلق رکھتا ہے، البرٹا کی حکومت صوبے میں کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکےکہ ٹرانسجینڈر خواتین ایتھلیٹس سے مقابلہ کئے بغیر حیاتیاتی طور پر پیدا ہونے والی خواتین ایتھلیٹس صرف حیاتیاتی خواتین کے ڈویژن میں مقابلہ کرنےکے قابل ہوں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹک مقابلوں کیلئے مخلوط تعلیم یا دیگر جینڈر نیوٹرل ڈویژنوں کو بھی بڑھانا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرانسجینڈر ایتھلیٹس اپنی پسند کے کھیل میں بامعنی طور پر حصہ لینےکے قابل ہوں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔