اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن، علیمہ خان، کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ حکم تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاجی کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ نے کی۔ کیس میں آج علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکیں۔ عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :عمران خان پر دباؤ ڈالنے والے خود مشکل میں پھنس گئے،علیمہ خان
اسی مقدمے میں شامل چھ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، مگر انہوں نے الزامات سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی، تاکہ علیمہ خان پر بھی فردِ جرم عائد کی جا سکے۔