اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزرا کے درمیان ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ امید اور خواہش ہے کہ معاملات اسی طرح جاری رہیں گے۔علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ اور عمران کے درمیان رابطہ بن سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اور وفاق کے وزراء کے درمیان قومی مسائل اور صوبائی معاملات پر اچھے انداز میں بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دو ذمہ داریاں ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ، دوسرا تحریک انصاف کے رہنما، تاہم وہ دونوں ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔