علی امین گنڈا پور گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)علی امین گنڈا پور گرفتار۔سابق وفاقی وزیر کو ہائی کورٹ کی رجسٹری کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا، تحریک انصاف کے رہنما نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احاطہ عدالت میں پناہ لے رکھی تھی، سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی ہائی کورٹ کے باہر موجود رہی، تحریک انصاف کے رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ابھی یہ نہیں بتایا جا رہا۔

علی امین گنڈا پور تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے تھے، پولیس کی جانب سے انہیں عدالت میں حاضری سے روکا جا رہا تھا، سابق وفاقی وزیر آج دن ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جا چکے تھے، ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہائیکورٹ کے احاطے کو گھیرے میں لئے رکھا، علی امین گنڈا پور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے بتایا کہ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی قیادت میں پولیس نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ڈی پی او سے مذاکرات کیے مگر بے سود رہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com