علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے.
اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی.
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا.
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی.
313