اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، اگلی بار امن کی بات نہیں کریں گے، یہ لوگ آپ کو گریبان سے پکڑ کر نکالیں گے، آپ شام کو بھول جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حویلیاں میں کوریا کے تعاون سے شروع کی گئی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔ اسکیم پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حویلیوں کو پیرس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جھوٹ نہیں بولیں گے۔ صوبے کی آمدنی میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگر کوئی ٹھیکیدار کسی پروجیکٹ میں معیاری کام نہیں کرتا تو اسے روکا جائے۔
182