کالا باغ ڈیم پر علی امین کا مؤقف ذاتی رائے ہے،پارٹی پالیسی نہیں،سلمان اکرم راجہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی کا مؤقف نہیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی واضح پالیسی یہ ہے کہ کالا باغ ڈیم اس وقت تک قابلِ عمل نہیں جب تک تمام صوبے اس پر متفق نہ ہوں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات موجود ہیں اور ایسا منصوبہ جس پر دو صوبوں کو اعتراض ہو، وفاق کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں 

ایڈمنٹن میں دو سالہ بچی کی گمشدگی،پولیس نے بحفاظت ڈھونڈ نکالا،واقعہ غیر فوجداری قرار

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں بھی پی ٹی آئی کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ اگر وزیراعلیٰ کے پی کا ایسا بیان سامنے آیا ہے تو وہ اس بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا، اس لیے پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کا نفاذ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، لیکن ان کیسز کی سماعت ہی نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لاہور میں اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی گئی جس میں عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا کہ سب اپنی جیب سے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال گئے تھے اور کارکن ہر ممکن حد تک متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں