204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا-
علی وزیر کو 31 دسمبر 2020 کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف کے پی میں بھی بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج ہیں۔
سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے علی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
علی وزیر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔