بعد ازاں ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کر دی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہوئی اور صارفین کا کہنا تھا کہ علیزہ سحر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی ویڈیو لیک کی۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علیزہ سحر کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی ویڈیو قطر میں مقیم ایک شخص نے لیک کی، اس شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے تاہم وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے۔
اب علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کر لی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ساتھ شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں جو کہ انہوں نے قبول کر لیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر کی جانب سے پہلی شرط یہ رکھی گئی تھی کہ شوہر طلاق کے لیے دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہ کر بلاگنگ کرتی رہے گی اور اسکی کمائی والدین کو دے گی
دوسری جانب علیزہ سحر کے شوہر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی مشہور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاؤں کا دیہاتی ماحول دکھاتی ہیں۔