اردوورلڈکینیڈا (ویب نیوز)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ منسا ملک نے الزام لگایا ہے کہ معروف اداکارہ علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران ان پر تشدد کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے الزام میں قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
منسا ملک نامی مدعی کی جانب سے اسلام آباد کے وومن سینٹر 7 جی میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے ان پر تشدد کرنے کی کوشش کی اور جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔
درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزہ شاہ نے کمرے میں داخل ہونے کے بعد اسے جوتے سے مارا اور اس دوران علیزہ منشیات کا استعمال کرتی رہی۔
منشا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے احد وفا سمیت کچھ دیگر بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔