اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز ویچیٹا، کنساس سے واشنگٹن جا رہی تھی کہ طیارہ دریائے پوٹومیک پر رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔حادثے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ زیادہ تر لاشیں دریا سے نکال لی گئی ۔
یں۔پینٹاگون نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جسے نائن الیون کے بعد 23 سالوں میں ہونے والا بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن طیارے کے حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہرایا۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ثبوت فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کے لوگوں کی بھرتی اس حادثے کا ذمہ دار ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے پوچھنے کے بجائے کہ طیارہ نظر آرہا ہے، کنٹرول ٹاور نے ہنگامی اقدامات کے لیے کال نہیں کی، حادثے کو روکنا چاہیے تھا۔علاوہ ازیں امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا کہ اس دوران غلطیاں ہوئیں۔