اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کے معاہدے کی تمام شرائط پوری ہو چکی ہیں ۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کردیا ہے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو رپورٹ کر دی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کے معاہدے کی تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کے عملے کی سطح کے معاہدے کی جلد ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے گی۔