علاقائی تعاون اور رابطوں کی ترقی کے لیے تمام ممالک مل کر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں،شہبازشریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی، علاقائی تعاون اور رابطوں کی ترقی کے لیے تمام ممالک مل کر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔.
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کا 23 واں سربراہی اجلاس باضابطہ طور پر جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں شروع ہوا ۔. چینی وزیر اعظم لی کیانگ ودیگرر وزرائے اعظم شرکت کر رہے ہیں۔.
اس کے علاوہ ایرانی نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ منگولیا ایک مبصر ملک کے طور پر شرکت کر رہا ہے جس کی نمائندگی منگول وزیر اعظم کر رہے ہیں۔. وزیراعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔.
وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے اجلاس کی صدارت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔. میں SCO میٹنگ میں تمام معزز مہمانوں کا استقبال کرتا ہوں۔.
انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں، آج کا اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کر رہا ہے، وہ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں اور ایس سی او کے اجلاس میں نتائج برآمد ہوں گے۔.
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور رابطے کو فروغ دینا ضروری ہے، تمام ممالک مل کر خطے کی معیشت کو بہتر بنا سکتے ہیں، ہمیں اپنے عوام کو بہتر معیار زندگی اور سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔.
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں عالمی منظر نامے میں تبدیلی اور ارتقاء کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال کو اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے، پاکستان علاقائی ترقی، استحکام اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، ہم اجتماعی حکمت کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے روابط ، سبز ترقی ، تجارتی روابط بڑھانے کی کوششوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ایس سی او ممالک کو خطے کے ممالک میں اقتصادی تعاون ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے لئے ایک نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا۔.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca