چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تمام میچ پاکستان میں ہی ہوں گے؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری، مارچ میں ہونا ہے، ابھی تک پلان صرف پاکستان میں ہونے والے میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، اگرچہ بھارتی ٹیم کے دورے کا کوئی امکان نہیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد زورانی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم یو اے ای نے پاکستان کو غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دورہ کرنے سے انکار کے باعث پی سی بی نے رواں سال سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا انعقاد کیا تھا، ملک میں صرف چار میچز ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران یو اے ای میں چند میچز کا انعقاد سوال سے باہر نہیں تاہم اضافی اخراجات آئی سی سی کو برداشت کرنا ہوں گے۔ ایسے میں ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا۔
کونسل پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے حوالے کر چکی تھی تاہم معاہدے پر دستخط جمعہ کو ہی ہو سکے۔ اس حوالے سے کافی عرصے سے تعطل تھا۔ مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلارڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہوا، پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ اگر کسی ملک نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا، اس لیے یکطرفہ فیصلے سے گریز کرتے ہوئے، ایک خودمختار سیکیورٹی ایجنسی کو صورتحال کا جائز لینا ہو گا ،، آئی سی سی نے یہ مطالبہ مان لیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca