ماسکو کے تمام ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بند

ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے دارالحکومت ماسکو کے تمام ہوائی اڈوں کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے ماسکو پر ڈرون حملہ کیا گیا جسے روسی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تاہم ڈرون کا ملبہ مکان پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ہر قسم کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق جن ہوائی اڈوں کے فضائی آپریشن روکے گئے ہیں ان میں ونوکووو شیریمیٹیوو اور ڈومودیدوو کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی ہوائی اڈے پر کسی بھی پرواز کو ٹیک آف یا لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے پروازوں کی معطلی کے باعث پیر کو ماسکو سے 90 پروازیں متاثر ہوئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com