اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے الشفاءہسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض دم توڑ گئے

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کو گھیرے میں لے کر طبی سامان (ادویات، ایندھن وغیرہ) کی سپلائی روک دی جس کی وجہ سے آئی سی یو میں موجود تمام مریض شہید ہو گئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں اب بھی 7 ہزار مریض ایسے ہیں جنہیں اسپتال سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اگلے چند گھنٹے کچھ مریضوں کی موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج کا القدس کے بعد الشفا ہسپتال پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے اسرائیلی محاصرے سے اب تک 55 افراد شہید ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں حماس کے زیر کنٹرول غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ الشفاء ہسپتال میں گزشتہ دو دنوں میں بجلی کی بندش کے باعث 24 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا، ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بجلی کی بندش سے مختلف شعبوں میں 24 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی مظالم سے اب تک 5 ہزار کے قریب بچے شہید جب کہ 38 صحافیوں اور 202 ڈاکٹروں سمیت 48 میڈیا پرسنز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

غزہ کا الشفاء ہسپتال غیر فعال،دروازوں پر اسرائیلی ٹینک کھڑےہوگئے

علاوہ ازیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا تھا کہ جنریٹر کے لیے ایندھن کی کمی کے باعث غزہ میں مواصلاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں، ایندھن اور دیگر طبی سامان کی کمی کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا