اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہیلی کاپٹر حادثہ ،پاک فوج کے کل لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چھ افسران جام شہادت نوش کرگئے ہیں
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور ہیلی کاپٹر میں سوار چھ فوجی افسران جام شہادت نو ش کرگئے ہیں
بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیو ںمیں مصروف تھا کہ شام
کے وقت اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا تھا ،رات بھر میں امدادی آپریشن جاری رہا جبکہ اب فوجی ترجمان کی طرف سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور
کور کمانڈر سمیت دیگر افسران شہید ہوگئے ہیں ۔
چھ آرمی افسران کی شہادت پاکستان کیلئے بڑا سانحہ ہے واقعہ پر پوری قوم سوگوار ہے سیلاب ہو یا کوئی اور آفت ہو پاکستان آرمی کے نوجوان ہر وقت عوام کو ریلیف اور امداد
فراہم کرنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں اور چھ آرمی افسران کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ۔
152