بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں جس پر بشری بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔
بشری بی بی مبینہ طور پر زلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔

عمران خان کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ رجوع

دوسری جانب زلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق خاتون اول بشری بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca