قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، کس جماعت کی کتنی سیٹیں ؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 75 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ 9 ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے۔ مسلم لیگ ن کو خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں بھی ملیں۔قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 73 ہوگئی۔پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں حاصل کیں جبکہ خواتین کو 16 اور اقلیتوں کو 3 نشستیں ملیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد 22 ہے۔ ایم کیو ایم نے 17 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے مخصوص اور ایک اقلیتی نشست جیتی۔قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کی کل تعداد 11 ہوگئی۔

جے یو آئی کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہے جب کہ خواتین کے لیے 4 اور اقلیت کے لیے 1 نشست مخصوص ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کی تعداد 4 ہے۔ جنرل نشستوں کی تعداد 3 اور خواتین کے لیے ایک نشست مختص ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 5 ہے، جن میں 3 جنرل، پارٹی میں شامل ہونے والے ایک آزاد رکن اور خواتین کی ایک مخصوص نشست شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔