18
اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک کی ٹیلی پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ‘نیورالنک’ نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کی وزارت صحت نے وہاں 6 معذور افراد پر اپنے آلے کی جانچ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ‘نیورا لنک’ نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا، وہاں کے نیورو سرجن چاہتے ہیں کہ اس ڈیوائس کو وہاں کے معذور افراد پر ٹیسٹ کیا جائے۔ ‘NeuraLink’ نے ایک سال قبل کینیڈا کے حکام اور یونیورسٹی سے رابطہ کیا تھا اور اب حکومت نے 6 کینیڈین معذور افراد پر مذکورہ ڈیوائس کی جانچ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ NeuraLink ڈیوائس کا کینیڈا کے معذور افراد پر کب تک تجربہ کیا جائے گا، لیکن یہ ڈیوائس اب تک امریکہ میں صرف دو معذور افراد کے دماغ میں ڈالی گئی ہے۔