پنجاب میں انتخابات کی تاریخیں تجویز ، گورنر پختونخوا کو بھی خط ارسال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کر دیں جب کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے گورنر کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو خطوط لکھے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی تک انتخابات کی تاریخیں تجویز کر دیں۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے گورنر کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کا انتظار ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط بھیجا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صدر مملکت نے دونوں اسمبلیوں میں انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دی تھی۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے فیصلے میں دونوں صوبوں میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca