متاثرہ مسافروں کے متبادل سفری اخراجات ادا کیے جائیں گے،ایئر کینیڈا کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایئر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ حالیہ ہڑتال کے دوران متاثر ہونے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کے تحت “کچھ سفری اخراجات” برداشت کرے گی۔

ایئر کینیڈا نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ان مسافروں کو رقم واپس کرے گی جن کی پروازیں 15 اگست سے 23 اگست کے درمیان منسوخ ہوئیں، کمپنی دوبارہ بُکنگ نہ کرا سکی اور مسافروں کو خود متبادل انتظام کرنا پڑا۔

ایئر کینیڈا کی ویب سائٹ پر ایک نیا فارم دستیاب ہے جس کے ذریعے مسافر ریفنڈ کی درخواست دے سکتے ہیں اگر انہوں نے اپنی پرواز کا صرف کچھ حصہ مکمل کیا ہو یا ہڑتال کے باعث کسی اور سفری ذریعے پر انحصار کرنا پڑا ہو۔

"ایئر پیسنجر رائٹس” تنظیم کے صدر گیبور لوکاکس کے مطابق یہ پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ ایئر کینیڈا بالآخر اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ جب وہ مسافروں کو دوسری پرواز پر دوبارہ بُک کرنے میں ناکام رہی تو اس پر متبادل سفری اخراجات واپس کرنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن پیسنجر پروٹیکشن ریگولیشنز” کے تحت ایئر کینیڈا پر لازم تھا کہ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں مسافروں کو اپنی یا پارٹنر ایئرلائنز کی پروازوں پر 48 گھنٹے میں دوبارہ بُک کرے، یا پھر کسی بھی ایئرلائن کی اگلی دستیاب پرواز پر جگہ دلوائے۔ لیکن اکثر معاملات میں ایسا نہیں کیا گیا۔

ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو مکمل ریفنڈ یا مستقبل کے سفر کے لیے کریڈٹ دینے کے علاوہ اگر ممکن ہو تو کسی حریف ایئرلائن پر دوبارہ بُکنگ کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔ تاہم کمپنی نے کہا کہ موسمِ گرما کی مصروف سفری صورتحال کے باعث گنجائش محدود ہے۔

ریفنڈ صرف ان مسافروں کو مل سکے گا جنہوں نے براہِ راست ایئر کینیڈا سے ٹکٹ خریدا تھا۔ فارم کے مطابق مسافر پانچ دن کے اندر “کسی اور ایئرلائن کے معقول کرایے” پر کیے گئے سفر کے اخراجات کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ یہ اخراجات بس، فیری یا کار کے ذریعے کیے گئے متبادل سفر پر بھی لاگو ہوں گے۔

ایئر کینیڈا کی آپریشنل بحالی میں وقت لگے گاایئر کینیڈا نے منگل کی سہ پہر تین دن کی فضائی میزبانوں کی ہڑتال کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کیں۔ ابتدائی طور پر 155 پروازیں شمالی امریکا، یورپ، ایشیا اور ساؤتھ پیسفک کے لیے روانہ کی گئیں۔

ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ معمول کے مکمل شیڈول پر واپس آنے میں 10 دن تک لگ سکتے ہیں کیونکہ جہاز اور عملہ اپنی جگہوں پر موجود نہیں ہیں، جبکہ طیاروں کو تین دن زمین پر کھڑے رہنے کے بعد لازمی مینٹیننس چیک کی بھی ضرورت ہے۔

کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارک نصر نے کہاہم جانتے ہیں کہ اس تعطل کے بعد مسافروں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے، ہم اسے بحال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اور سب سے پہلے مسافروں کو ان کے سفر پر روانہ کر رہے ہیں۔”

ایئر کینیڈا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک آن لائن ڈیش بورڈ بھی شروع کیا ہے جہاں عوام دیکھ سکتے ہیں کہ معمولات کتنی تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔