142
ااردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹک ٹاک مقبول سوشل میڈیا ایپ پر گانوں کی تعداد کو محدود کر رہا ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ صارفین اپنی ویڈیوز میں موسیقی کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صارفین اس تبدیلی کے بعد ویڈیوز میں کچھ گانے استعمال نہیں کر سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی فی الحال نمایاں موسیقی اور شیڈول کے کام کو متاثر کرے گی جب کہ ہم تجزیہ کرتے ہیں کہ لوگ ویڈیوز کے لیے موسیقی کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جرائم ہونے سے ایک ہفتے پہلے بتانے والی ٹیکنالوجی تیار
نئی تبدیلی کچھ بڑی میوزک کمپنیوں کے لیے ایک دھچکے کے طور پر آئے گی جن کا ماننا ہے کہ ٹِک ٹاک ٹرائل کے نتائج کی بنیاد پر گانوں کی رائلٹی میں کمی کرے گا۔ ٹک ٹاک اور کمپنیاں ایپ کی مقبولیت میں گانوں کے کردار پر متفق نہیں ہیں۔ موسیقی کے حقوق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے گانے لوگوں کو ٹک ٹاک کی طرف کھینچتے ہیں۔
جب کہ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ موسیقی ایپ کے تفریحی تجربے کا صرف ایک حصہ ہے۔ اگر اس نئی تبدیلی کے بعد بھی ٹک ٹاک کے استعمال کی شرح مستحکم رہتی ہے تو ٹک ٹاک کو موسیقی کے حقوق پر زیادہ رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں