اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں، آپ متعدد ذرائع سے اپنے فون کی لائیو لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں۔گوگل اب اسی فیچر کو اینڈرائیڈ کا براہ راست حصہ بنا رہا ہے، یعنی آپ فون کے سیٹنگ مینو سے ہی لائیو لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل پلے سروسز کے تازہ ترین ورژن میں سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی سیٹنگز میں جائیں، گوگل پر جائیں اور پھر آل سروسز پر جائیں اور گوگل لوکیشن شیئرنگ پر کلک کریں۔یہ ایک نیا صفحہ ہے جو لوکیشن شیئرنگ کو آن اور آف کرنے کا آپشن دکھائے گا جسے آپ آن یا آف کر سکتے ہیں۔
جب آپ اس سیٹنگ کو آن کریں گے تو لائیو لوکیشن کے لنک کو کاپی کرنے کا آپشن سامنے آئے گا۔آپ اس لنک کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو آپ کو Google Maps پر ٹریک کر سکتے ہیں۔وہاں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کن لوگوں کو آپ کی لوکیشن تک رسائی حاصل ہے جبکہ جب آپ اس فیچر کو آن کریں گے تو اینڈرائیڈ ڈیوائس کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بتایا جائے گا کہ آپ اپنی لوکیشن شیئر کر رہے ہیں۔یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن اسے بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اسے استعمال کرنے کے لیے کچھ دن یا ہفتے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جب اینڈرائیڈ لوکیشن شیئرنگ کا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو گوگل میپس میں لائیو لوکیشن شیئرنگ آپشن کا کیا ہوگا۔