اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای کے حکمران 500 سے
زائد لائٹ اپ ڈرونز کے روزانہ دو شو منعقد کر رہے ہیں جو
دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ عوام نئے سال کے موقع پر برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی کو بھول جاتے
دنیا کی سب سے مشہور ڈرون کمپنی اسکائی میجک نے 500 سے زیادہ لیزر بردار ڈرونز
کے ساتھ سماں باندھ لیا ۔
روزانہ دو شو منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں عوام ڈرون کے ذریعے لی گئی فضائی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
تاہم اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈرون ایسی ترتیب میں آتے ہیں کہ انہیں 3D تصویر کا گمان ہونے لگتا ہے
اسکائی میجک برطانیہ ،سنگاپور کا مشترکہ منصوبہ ہے جس نے اپنے ڈرونز کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر میں مقبولیت
حاصل کی ہے۔
اب دبئی میں اس کمپنی نے وسیع کینوس پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت $36 سے کم ہے
اور ہر شو پانچ منٹ تک جاری رہتا ہے۔اس شو میں، ڈرون دبئی کے جھنڈے، بڑی عمارتوں اور دیگر نشانیوں کی
3D نمائندگی کرتے ہیں۔
ہر ڈرون کا وزن 200 سے 500 گرام کے درمیان ہے۔ تمام ڈرون واٹر پروف ہیں اور تیز ہوا کے جھونکوں کو برداشت
کر سکتے ہیں ڈرون آتش بازی کی طرح شور اور ماحول دوست کیمیکل نہیں پیدا کرتے، یہی وجہ ہے کہ وہ ماحول
دوست اور پرسکون تفریح فراہم کرتے ہیں۔