262
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سائنسدانوں نے ایک لولی پاپ کو تبدیل کرکے اسے منہ اور سانس کی بیماریوں کی شناخت کے لیے ایک قابل اعتماد ڈیوائس میں تبدیل کردیا ہے۔
بہت سی بیماریوں میں گلے کی گہرائی سے تھوک کے نمونے لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچے اس عمل سے بھاگتے ہیں۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا برقی آلہ بنایا ہے جس پر کوائل کی طرح ابھار لگے ہیں۔ دوسری طرف ایک لالی پاپ ٹافی چپکی ہوئی ہے۔ اب بچے اور بڑے اسے مزے سے استعمال کرتے ہیں اور ہر وقت انسانی لعاب خانے کے اندر جمع ہوتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گاجر، پپیتا اور برو کلی دل کی صحت کے لیے فائدہ مند قرار
Candy Colle نامی اس ایجاد میں جمع ہونے والے تھوک کو لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے اور اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح متعدد بیماریوں کی نشاندہی کے لیے لعاب جمع کرنے کا ایک موثر اور مفید نظام سامنے آیا ہے۔ اس تھوک کو پی سی آر یا دیگر طریقوں سے گزار کر بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
فالج کے بعد بھی صحت یابی میں مددگار ڈراپس
کورونا کے دور میں اسی عمل سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ لولی پاپ کا استعمال کرتے ہوئے، ماہرین نے تھوک میں انتہائی مہلک بیکٹیریا کی کامیابی سے شناخت کی ہے۔ جب اس لالی پاپ کا تجربہ کیا گیا تو اس کے 100 فیصد نتائج آئے جو کہ ایک قابل ذکر پیشرفت ہے۔