اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایمیزون جو دنیا کی سب سے بڑی
ای کامرس کمپنی ہےنے 18000 سے زائد ملازمین کو فارغ
کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
اس سے پہلے کبھی کسی امریکی کمپنی نے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ نہیں کیا۔
کمپنی نےملازمین کو فارغ کرنے کی وجہ افرادی قوت میں کمی اورغیر یقینی معیشت بتا ئی ہے۔
ایمیزون کے سی ای او اینڈی جیسی نے ایک میمو میں کہا کہ کمپنی میں 18,000 سے زیادہ افراد کو
فارغ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی چھانٹی 18 جنوری سے شروع ہوگی جبکہ
یہ بھی پرھیں
فیس بک اس ہفتے بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر دے گا
ای کامرس اور انسانی وسائل کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ایمیزون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ
سے زیادہ ہے اور وہ وال مارٹ کے بعد افرادی قوت کے لحاظ سے ریاستہائے متحدہ کی دوسری
بڑی کمپنی ہے۔اس سے قبل ای کامرس کمپنی نے نومبر 2022 میں بھی بڑی تعداد میں ملازمین کو
فارغ کیا تھا۔ اس وقت تعداد ظاہر نہیں کی گئی تھی لیکن ایک رپورٹ کے مطابق 10 ہزار افراد کو نکالنے کا
ہدف مقرر کیا گیا تھا۔نئے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ایمیزون کن ممالک میں ملازمتوں میں کمی کرے گا۔
اس سے قبل میٹا اور ٹوئٹر جیسی کمپنیاں بھی ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہیں۔