اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں ڈرون کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک آن لائن شاپنگ کمپنی کو آزمائش کے لیے چنا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آرڈر کیے جانے کے ایک گھنٹہ کے اندر چھوٹے پیکج فراہم کرے گی۔یہ کمپنی ان چھ تنظیموں میں سے ایک ہے جنہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیونڈ ویژول لائن آف سائیٹ (BVLOS) ڈرون پروازوں کی جانچ کے لیے منتخب کیا ہے۔ BVLOS کا مطلب ہے کہ آپریٹرز کو پرواز میں ان گیجٹس کی نگرانی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کمپنی پہلے سے ہی لاک فورڈ، کیلیفورنیا اور کالج سٹیشن، ٹیکساس میں ڈرون کے ذریعے پیکیج فراہم کر رہی ہے۔ڈرون برطانیہ کے تکمیلی مراکز میں سے ایک میں اپنے اڈے سے 12 کلومیٹر تک پرواز کر سکیں گے۔
34