امریکہ،ماں کی گاڑی کے پیچھے پیشاب کرنے والا 10 سالہ بچہ گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں ایک 10 سالہ لڑکے کو عوامی مقام پر پیشاب کرنے پر گرفتار کیا گیا جب اس نے اپنی ماں کی گاڑی کے پیچھے رفع حاجت کی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مسی سپی میں اس وقت پیش آیا جب بچے کی والدہ لیٹونیا آئزن اپنے وکیل سے مل رہی تھیں اور پولیس نے بچے کو کار کی آڑ میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بچے کو گاڑی کے پیچھے سے پکڑ لیا۔ بچہ بہت گھبرا گیا اور ڈرتے ڈرتے بولا کہ کہیں واش روم نہیں ہے۔ تو میں نے گاڑی کے پیچھے پیشاب کیا ۔جس پر پولیس اہلکار نے بچے سے کہا کہ ایسا کرنے سے پہلے آپ کو مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ یہاں واش روم ہے تو میں بیت الخلا لے جاتا۔ماں نے معافی بھی مانگی لیکن پولیس افسر نے کہا کہ مجھے   بچے کو تھانے جانا ہے۔

پولیس افسر بچے کو ماں کی گاڑی سے نکال کر تھانے لے گیا اور ماں کو وہاں آنے کو کہا۔ماں کی آمد پر پولیس اہلکار نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے وارننگ کے بعد بچے کو ماں کے حوالے کر دیا۔سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد، پولیس چیف رچرڈ چاندلر نے ریاست کے جووینائل کورٹ ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے 7 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے تھانے لے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا