اسرائیل فلسطین جنگ روکنےکیلئےامریکہ نے چین سے مدد مانگ لی

 

امریکی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے فوری بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ بڑھنے اور تنازع قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی عمل کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب لبنان کے سرحدی علاقوں پر بھی حملے کیے جارہے ہیں جب کہ اسرائیلی فورسز نے شامی شہر حلب پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

سعودی عرب کے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحالی کے لیے مذاکرات معطل

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی علاقوں میں گولہ باری کے جواب میں اسرائیل پر راکٹوں اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں شیبا فارمز کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یہ کارروائی اسرائیلی گولہ باری کے جواب میں کی گئی، جس میں راکٹ، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل اور مارٹر گولے استعمال کیے گئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بیروت کے نواحی علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے نائب رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، وقت آنے پر مداخلت کریں گے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مغربی کنارے میں 53 فلسطینی شہید ہوئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا