قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا عمل ، مذمت کرتے ہیں ،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایک گھناؤنا فعل ہے، ہم قرآن پاک کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ بنیادی جمہوری اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، یہ ایک گھناؤنا فعل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر آیات کی اہمیت کو سراہتے ہیں اور ہر ایک کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو ان کے وعدوں پر قائم رکھیں گے اور ہم خطے میں آپریشن کرنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے وعدوں سے قطع نظر امریکیوں کو اپنے مفادات کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔پاکستان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ سویڈن میں مقیم ملعون عراقی شہری سلوان مومیکا نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور عراقی پرچم کی بھی توہین کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com