اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی میں
استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد
کردی گئی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس میں اراکین سے درخواست
کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو ان انسٹال کریں۔نوٹس کے مطابق
سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹک ٹاک کو ممبران کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔امکان ہے کہ
یہ بھی پڑھیں
دو مقبول سوشل سائٹس پب جی اور ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان
امریکی حکومت جلد ہی تمام سرکاری آلات پر ٹک ٹاک پر پابندی لگائے گی۔رپورٹس کے مطابق
امریکی پالیسی سازوں نے ٹِک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے،
خدشہ ہے کہ چینی حکومت امریکی صارف کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر دباؤ
ڈال سکتی ہے جسے چینی انٹیلی جنس آپریشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں