62
امریکہ نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں جنگی سازوسامان چھوڑ دیا ہے لیکن امریکہ نے ایسا نہیں کیا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردوں کے لیے افغانستان میں کوئی فوجی سازوسامان نہیں چھوڑا، کابل میں محدود تعداد میں ہتھیار اور طیارے ہی رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگی سازوسامان افغان فورسز کے لیے ہیں، اسلحہ اور سازوسامان افغان سیکیورٹی فورسز نے چھوڑا ہے امریکا نے نہیں۔افغانستان میں حالات ہماری نہیں، ناقص انخلا کی پالیسی کی وجہ سے خراب ہوئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طویل عرصے سے دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر مل کر کام کریں گے، صدر بائیڈن پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکی ترجمان جان کربی نے کہا کہ بائیڈن اپنے دورہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کریں گے