امریکہ کا جڑانوالہ میں چرچ اور مسیحی برادری پر حملے پر اظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کو گرجا گھروں کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پرامن آزادی اظہار اور ہر کسی کے لیے مذہب و عقیدے کی آزادی کے حق کی بات کرتا ہے، پاکستانی حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کریں، تشدد میں ملوث تمام فریق پرامن رہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں مسیحی برادری کے 4 گرجا گھروں، درجنوں گھروں، گاڑیوں اور سامان کو نذر آتش کر دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کو بنیاد بنا کر اقلیتی آبادی پر حملے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، امن کمیٹی متحرک ہوگئی اور پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔