139
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکہ نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں واشنگٹن پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100,000 ڈالر پاکستان کو فوری امداد کے طور پر فراہم کیے گئے۔
بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔