عمران خان کی برطرفی میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ، امریکہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حکومت گرانے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں امریکہ ملوث تھا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مزید کہا کہ ہم پروپیگنڈہ نہیں ہونے دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ ہماری قابل قدر دوطرفہ شراکت سمیت اہم دو طرفہ تعلقات کی راہ میں غلط معلومات کو نہیں آنے دیں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے جو کہ بدستور برقرار ہے۔

پاکستان میں اگلے انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ابھی انتخابات کا شیڈول نہیں ہوا، لیکن ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر ہم دنیا بھر کے اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com