اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے جوہری پروگرام سے مطمئن ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید کردی
ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکن سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بجٹ، معاشی مسائل، سیاسی تناؤ کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
General Michael E. Kurilla, Commander US Central Command: I have a great relationship with Gen Asim Munir, we are confident of Pakistan’s nuclear safety procedures pic.twitter.com/wMRj5UhzdI
— Malik Hassan (@mlikhasan) March 19, 2023
مائیکل ایرک کوریلا نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی اقدامات پر اعتماد ہے۔
جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ ان کے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ دیرینہ اور قریبی فوجی تعلقات ہیں۔