اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں، پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے لوگوں کو اپنے آئین کے مطابق کرنے چاہئیں۔
سکیورٹی معاملات پر پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں، امریکہ
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں، امریکا نے ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکام سے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا کہا ہے، انہوں نے دیگر ممالک سے کہا ہے کہ گرفتار امریکیوں کا طریقہ کار سامنے رکھیں۔