اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نوادرات -نیویارک کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ہندوستانی نژاد امریکی آرٹ اسمگلر سبھاش کپور سے برآمد ہونے والے 100 سے زائد نوادرات پاکستان کو واپس کر د ئیے ہیں۔
کپور کو گزشتہ ہفتے بھارت میں قدیم مذہبی بت چوری کرنے اور مین ہٹن میں اپنی آرٹ گیلری میں سمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اسے 13 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
کپور جو امریکی حکام کو بھی مطلوب تھے ایک بڑے پیمانے پر امریکی وفاقی تحقیقات کا موضوع تھا جسے آپریشن ہڈن آئیڈل کہا جاتا ہے۔
مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے 2020 میں اس پر فرد جرم عائد کی تھی اور بھارت سے ان کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔
مین ہٹن ڈی اے ایلون بریگ نے ایک بیان میں کہا کہ نیویارک نے اسلام آباد کو 192 نوادرات واپس کیں جن کی مالیت تقریبا 3.4 ملین ڈالر تھی۔