یہ بھی پڑھیں
ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں ، کینیڈا
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہندوستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے۔بلینکن نے کہا کہ وہ اس معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تفتیش مکمل ہو اور نتیجہ اخذ کیا جائے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی جبر کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔ عالمی نظام کے لیے یہ ضروری ہے کہ اگر کوئی ملک بین الاقوامی جبر میں ملوث ہونا چاہے تو اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔