120
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا بڑا نان نیٹو اتحادی اور پارٹنر ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم ان تمام سیاسی رہنماؤں سے بات کرتے ہیں جنہیں پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، ہماری دو طرفہ بات چیت جاری ہے۔