امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی صاف توانائی کی صلاحیت میں تقریباً 4000 میگاواٹ اضافہ کرنے میں مدد کی ہے، امریکی منصوبوں سے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں تک بجلی پہنچ رہی ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں بالخصوص پانی کے انتظام سے نمٹنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار نہ کریں۔ امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو مشورہ ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پہلے اس پر غور کریں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا کہ ہم اس پائپ لائن کی ترقی کی حمایت نہیں کرتے۔