امریکہ ایران جنگ بندی برقرار رکھیں،پاکستان امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھیں، جبکہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ مذاکرات کئی مراحل پر مشتمل تھے جو نہایت سنجیدہ مگر تعمیری ماحول میں تقریباً چوبیس گھنٹے تک جاری رہے اور آج صبح اپنے اختتام کو پہنچے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دونوں فریقین کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے نہ صرف جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا بلکہ ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت آئندہ بھی جاری رہے گی اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

وزیرِخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی پر قائم رہنا نہایت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو دوبارہ جنم لینے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کی دعوت قبول کی، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق یہی سفارتی کوششیں مستقبل میں خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں